حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مجلس وحدت مسلمین جموں و کشمیر زیر انتظام پاکستان علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نے پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں انکا کسی بھی مذہب اور مسلک سے تعلق نہیں یہ وحشی درندے ہیں انسانیت سوز اقدام میں ملوث دہشت گرد جو بے گناہ انسانوں کا خون بہاتے ہیں ایسے درندہ صفت انسان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
علامہ ڈاکٹر سید یاسرعباس سبزواری نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کو جو مہنگائی کی چکی میں پس رہی ھے اب اسے دشت گردی کی چکی میں پیسنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ھے اب حکومت کو سنجیدگی سے فوجداری ترمیمی بل کے بارے سوچنے کی ضرورت ھے یہ بل پاس کر کے ایسے درندہ صفت انسانوں کے لیے راستہ نہ کھولیں یہ امن کو برباد کرنے والا گروہ ہے ہم پاکستان کے استحکام اور امن کے لیے قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں حاضر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو ہر طرح سے کمزور بنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے دشمن مختلف طریقے استعمال کر رہا ہے کبھی سیاسی عدم استحکام کبھی معاشی برہان اور کبھی بدامنی لھذا وقت کا تقاضا ہے کہ تمام پاکستانی قوم کو متحد ہو کر پاکستان کے دشمن کو ناکام بنانا ہو گا ورنہ کبھی مسجد میں دھماکا کبھی بازار میں دھماکا ہر جگہ کو یہ دشمن عناصر ناامن بناہیں گے آخر میں دھماکے میں شھید شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔